آنے والے ہفتے کے دوران کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shibli Faraz criticized the Election Commission

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔

سینیٹرشبلی فراز نے نجی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتی ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت میں استحکام کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔وزیرِ اعظم

Related Posts