ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل 6 روز بعد آمدورفت کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل 6 روز بعد آمدورفت کیلئے بنا دیا گیا
ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل 6 روز بعد آمدورفت کیلئے بنا دیا گیا

گلگت بلدستان: ہنزہ میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلے سے ٹوٹنے والا حسن آباد کا پُل 6 روز کے بعد آمدورفت  کیلئے بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا کہنا ہے کہ آمد و رفت کے لیے پل مقامی افراد، علی آباد شہر جانےکے لیےاستعمال کریں گے جبکہ سیاح اب بھی متبادل روڈ شاہراہ نگر استعمال کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے بتایا کہ حسن آباد اور مرتضیٰ آباد کے لیے پینے کا پانی بحال کر دیا گیا ہے جبکہ علی آباد میں پینے کے پانی کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی تھی جس کے بعد حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھروں کو خالی کرا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حب ڈیم کینال میں شگاف، شہر قائد میں پانی کی فراہمی بند

مشیر برائے امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے رابطہ کرکے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔ پل گر جانے کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پُل گرنے کے نتیجے میں علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا تھا اور 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے تھے۔

Related Posts