شادی ہال سے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی خاتون کی لاش برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی ہال سے ٹکروں میں کٹی ہوئی خاتون کی لاش برآمد
شادی ہال سے ٹکروں میں کٹی ہوئی خاتون کی لاش برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈھوک سیداں روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب سے ٹکڑوں میں کٹی نامعلوم لاش برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے شادی ہال سے لاش برآمد کرلی، لاش کو مختلف حصوں میں کاٹ کر شادی ہال کے قریب سڑک پر پھینکا گیا تھا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کے مطابق بظاہر لاش خاتون کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی، حکام کے مطابق فرانزک ٹیموں نےموقع سے شواہد بھی جمع کرلئے ہیں۔

نصیر آباد پولیس تھانہ کے ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کے مطابق بظاہر لاش کسی 20 سالہ خاتون کی ہے جس کے فنگر پرنٹس اورڈی این اے سیمپلز حاصل کرکے شناخت کے لئے بجھوا دیئے گئے ہیں جبکہ ایسا بھی لگتا ہے کہ مقتولہ کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے ٹکڑے کئے گئے اورلاش کو شادی ہال میں پھینکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار

دوسری جانب اس واقعہ کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشنز،آپریشنز،ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں تین مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹیموں کے سربراہان نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اور قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

مزید برآں لاش کے ٹکڑے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیئے گئے ہیں اورواقعہ کی ابتدائی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے۔

Related Posts