کراچی: کراچی فقیرکالونی میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا جب دو بہنوں نے گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں دو بہنوں نے مبینہ طور پرگھریلو تنازع پر پانی کے ٹینک میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فقیرکالونی میں پانی کے ٹینک سے دوبہنوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں، لڑکیوں کے اہلخانہ کے مطابق دونوں بہنوں نے ٹینک میں کود کر خودکشی کی۔
مزید پڑھیں:تالاب میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق