عید کی آمد سے قبل کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجا دی گئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کراچی میں سپر ہائی وے کی جگہ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام ناردرن بائی پاس منتخب کیا گیا ہے۔ شہری جمالی پل سے 7 کلومیٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے بائیں مڑکر منڈی تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

بائیں جانب مڑنے کے بعد 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی تک پہنچا جاسکتا ہے۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے 8 چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات کے وقت روشنی کا مؤثر انتظام بھی کیا گیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منڈی میں ملک بھر سے  کم و بیش 40 ہزار چھوٹے بڑے جانور پہنچ چکے ہیں۔ خریدار اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سمیت منڈی کا رخ کر رہے ہیں اور مختلف جانوروں کی قیمتیں معلوم کی جارہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا، 5 روز قبل  11ہزار سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی نادرن بائی کی زینت بن گئے۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈی آنے والے جانوروں کی مارشیلنگ ایریا سے انٹری ہورہی ہے، قربانی کے جانوروں کا طبی معائنہ بھی کیا جارہاہے۔

Related Posts