12 ربیع الاول کے موقع کی مناسبت سے بہترین انتظا ما ت کیے جائیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ensure uninterrupted water supply to city:Nasir Shah

کراچی:وزیر بلدیات، اطلاعات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا حتمی تعین علماکرام کے مشاورت سے کیا جائے اور اس علاقے کے علماسے مسلسل مشاورت اور ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایات دیں کہ 12 ربیع الاول کے مرکزی ودیگر جلوسوں کے روٹس و مرکزی اجتماع کے مقامات پر صفائی ستھرائی اور نکا سی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہو ں نے مزید ہدایات دیں کہ مرکزی سمیت تمام جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی کے لیے متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ مشترکہ اور مربوط با ہمی مشاورت سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور کوآرڈینیشن کے عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک 12 ربیع الاول کے روز کراچی میں بجلی کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔صوبائی وزیر نے ہدایات دیں کہ 12 ربیع الاول کے موقع کی مناسبت سے شایان شان اور شاندار انتظا ما ت کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: پشاور دیر کالونی دھماکے پر آئی جی سندھ متحرک، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

Related Posts