شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک مکئی کی فصل کیلئے الیکٹرانک ویئرہاؤس ریسیٹ فنانسنگ کا آغاز کرے گا
اسٹیٹ بینک مکئی کی فصل کیلئے الیکٹرانک ویئرہاؤس ریسیٹ فنانسنگ کا آغاز کرے گا

کراچی:اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اثاثوں میں2019کی پہلی ششماہی کی دوران 5اعشاریہ3فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایم پی آر برائے2019جاری کردیا ہے جس میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور مضبوطی کا جامع اندازمیں احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کے اثرات آنے والے مہینوں میں زائل ہوسکتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری2019کی پہلی ششماہی کیدوران مضبوط رہا، دشواری کے باوجود بینکوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی، بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی۔

اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں میں2019کی پہلی ششماہی کیدوران 5اعشاریہ3فیصد اضافہ ہوا جبکہ قرضوں کی نمو میں کمی اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے۔اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری کا بحیثیت مجموعی رسک پروفائل مضبوط رہا۔

Related Posts