امریکی سفیر کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو کراچی برنس روڈ کے چٹخارے دار کھانے بھا گئے۔ امریکی قونصل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں ڈونلڈ بلوم کراچی کے معروف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

جاری کردی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے کراچی کی مشہور نہاری، کباب کھائے اور ربڑی، چائے اور فالودہ انجوائے کیا۔

 

برنس روڈ کے کھانے امریکی سفیر کو اس قدر پسند آئے کہ ڈونلڈ بلوم نے کراچی شفٹ ہونے کا کہہ دیا۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کراچی میں کھانے ایسے مزیدار ہیں، میں نے فیصلہ کر لیا ہے اب سے کراچی شفٹ ہو رہا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے کھانا کھاتے ہوئے اردو میں “مزیدار ہے” بھی کہا۔ کھانا کھانے کے بعد امیرکی سفیر نے برنس روڈ پر موجود لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

Related Posts