بچوں کے ہمراہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان پولیس کے شکنجے میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

کراچی میں بچوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان اصغر اور فرید بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر واردات کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان نے یوسف پلازہ کی حدود میں انڈوں کی دکان پر واردات کی تھی، واردات کے وقت بھی ملزمان بچے کو ساتھ بٹھا کر لائے تھے۔

ذیشان صدیقی نے مزید بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مبینہ ٹاؤن کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی میں ایک ٹھرکی شخص کی بھی ایسی ہی واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس میں وہ ایک بچے کو بائیک پر سامنے بٹھا کر راہ چلتی خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب حرکت کر رہا تھا۔

Related Posts