کراچی: شہرقائد کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پولیس فائل نہ ہونے کی وجہ سے ملزم پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
چھ سالہ ماہم قتل کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے ملزم ذاکر عرف انڈولہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ پولیس فائل نہ ہونے کی وجہ سے ملزم پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی۔ملزم پر فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت پر ہوگی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: 2افراد کا اغواء، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی