اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 90.47 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں مسلسل دوسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 90.47 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر 90.47 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، گزشتہ روز انڈیکس 44766.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک موقع پر 44910.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتامی لمحات تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 90.47 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 857.06 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے چند ماہ کےلئے گیس کی قیمت نہ بڑھانے کی ہدایت کردی

منگل کے روز کاروبار میں 0.2 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 16 کروڑ 85 لاکھ 79 ہزار 970 حصص کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 15 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts