مجھے فلم انڈسٹری میں سلمان خان نے متعارف نہیں کرایا، ایزابیل کیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے فلم انڈسٹری میں سلمان خان نے متعارف نہیں کرایا، ایزابیل کیف
مجھے فلم انڈسٹری میں سلمان خان نے متعارف نہیں کرایا، ایزابیل کیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیل کیف نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم میں سلمان خان نے متعارف نہیں کروایا بلکہ وہ آڈیشن کلیئر کرنے کے بعد بالی ووڈ میں آئیں۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا آڈیشن دیا تھا اور پروڈیوسر کے پسند کیے جانے کے بعد انہیں فلم کے لیے منتخب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ہر اس شخص کی مدد کی جو انڈسٹری میں آنے کا خواہشمند ہے۔ایزابیل کیف کے مطابق انہوں نے فلموں کے کئی بار آڈیشن دیے لیکن یہی وہ وقت تھا جب ہر چیز مناسب جگہ پر تھی، جو کوئی جتنی بھی کوشش کرے گا اتنا ہی بہتر پائے گا۔

ایزابیل کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ جوائن کرنے سے قبل وہ امریکا میں فلم سیٹ پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا کرتی تھیں اور وہاں سے اداکاری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ جوائن کرنے کی غرض سے بھارت آئیں۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن اکرام کی انوکھی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Related Posts