تھرپارکر، وبائی امراض اور غذائی قلت کے سبب مزید 5 مزیدبچے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھرپارکر، وبائی امراض اور غذائی قلت کے سبب مزید 5 مزیدبچے جاں بحق
تھرپارکر، وبائی امراض اور غذائی قلت کے سبب مزید 5 مزیدبچے جاں بحق

تھرپارکر: سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے سبب مزید5بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ وبائی امراض سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد24 ہو گئی ہے۔

غذائی قلت سے رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 604 تک پہنچ گئی ہے۔تھرپارکر میں ہر ماہ سینکڑوں بچے غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے 50 فیصد بچوں کوغذائی قلت کا سامنا تھا۔

سال2018 میں 505 بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے تھے جبکہ 2017میں بھی 445، سال 2016 میں 489، 2015 میں 398 اور 2014 میں 326 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: لندن میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، سخت پابندیاں عائد کردی گئیں

Related Posts