تھرپاکرمیں 115 معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضا لگائے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھرپارکر:تھرپارکر میں پہلی مرتبہ معذور افراد کو مصنوعی اعضا کی فراہمی کے لیے مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں115 افراد کو مصنوعی اعضا لگائے گئے ۔

این آر ایس پی اور نیا قدم کے تعاون سے کیمپ تھر فائونڈیشن اسپتال اسلام کوٹ میں لگایا گیا جس میں سندھ کے 10اضلاع سے معذور افراد نے شرکت کی۔

اس کیمپ میں 115 معذور افراد کو مصنوعی ہاتھ اور ٹانگیں لگا کر معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بنایا گیا۔مصنوعی اعضا لگائے جانے والے افراد کے لیے اسپورٹس ڈے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ان افراد نے اپنے مصنوعی اعضا کے ساتھ فٹبال کھیلا۔

مزید پڑھیں : تنگوانی میں خاتون نے کچرے کے ڈھیر پر بچے کو جنم دے دیا ، نومولود بچے کی حالت نازک

سیڑھیاں چڑھیں اور دیگر سرگرمیوں میں عام افراد کی طرح حصہ لیا۔منتظمین نے بتایاکہ مصنوعی اعضا سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد اب محنت مزدوری کے ذریعے بھی اپنے گھرانوں کی کفالت کر سکیں گے۔

Related Posts