قوالی کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں منفرد پہچان ہے‘ راحت فتح علی خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سُروں کے سلطان راحت فتح علی خان نے زندگی کی 46بہاریں دیکھ لیں
سُروں کے سلطان راحت فتح علی خان نے زندگی کی 46بہاریں دیکھ لیں

لاہور:نامور گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ صوفیانہ کلام اور قوالی کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں منفرد پہچان ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے ان ممالک میں جا کر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جہاں لوگ پاکستان کے نام سے بھی آشنا نہیں تھے۔

لیکن پھر وہاں کے باشندوں کے دل میں پاکستان کے بارے میں جاننے کا تجسس پیدا ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عزت اورذلت دینے والے خدا کی ذات ہے اور میں عزت و شہرت ملنے پر رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کی خصوصی مہربانی کے بعد میرے استاد نصرت فتح علی خان کا سب سے بڑا ہاتھ ہے جبکہ میرے والدنے بھی قدم قدم پر میری رہنمائی کی۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ میری وجہ سے ان ہستیوں کے وقار پر کوئی حرف نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو سادہ سے فارمولے پر یقین رکھتا ہوں کہ با ادب با مراد اور بے ادب بے مراد، جس نے بھی ادب کیا وہ کامیاب ہو گیا۔

Related Posts