تھل ایکسپریس کا ٹکٹ سسٹم ہیک، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی سروس پرنٹ ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھل ایکسپریس کا ٹکٹ سسٹم ہیک، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی سروس پرنٹ ہوگئیں
تھل ایکسپریس کا ٹکٹ سسٹم ہیک، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی سروس پرنٹ ہوگئیں

راولپنڈی: نامعلوم ہیکرز نے پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک کرلیا۔

نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہونے بعد سے مسافروں کو جاری ہونے والے ٹکٹس پر غیراخلاقی سروس مہیا کرنے سمیت نازیبا الفاظ پرنٹ کیے گئے۔

Thal Express Ticketing System Hack

تھل ایکسپریس کے آئی ٹی مینیجر نے ڈی ایس ریلوے کو درخواست میں سسٹم ہیک ہونے کا انکشاف کرلیا۔

واضح رہے کہ تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم آؤٹ سورس کرنے کا عمل 22 اپریل کو مکمل کیا گیا تھا۔ قوائد و ضوابط پورے کرنے کے بعد تھل ایکسپریس کو عمران انٹر پرائز کے حوالے کیا گیا تھا۔

تاہم، 30 ستمبر کو مزکورہ نجی کمپنی نے جب ٹکٹس جاری کیے تو اس پر نازیبا الفاظ پرنٹ ہوگئے۔ ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہونے پر عمران انٹرپرائز کے آئی ٹی مینیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے ریاض بھوسال کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوچکا ہے لیکن یہ معاملہ سائبر کرائم سے جڑا ہوا ہے اس لیے اس کو ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔

Related Posts