بنکاک: تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد کل سے ملک میں لاک ڈاؤن میں کمی کرنے اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جائیگی اور رات 11 بجے تک شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سینما گھر ، تفریحی پارکس ، باکسنگ اسٹیڈیم اور جمنازیم بند رہیں گے جبکہ فٹنس سینٹرز کو کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مزید کمی ہوئی تو لاک ڈاؤن میں بھی مزید نرمی کردی جائیگی۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز