دہشت گرد را سے ہاتھ ملا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے، شیخ رشید
ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد :وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور را سے ہاتھ ملا کر ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،داعش خطے میں بھی ایک خطرہ ہے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور باقی کی تلاش جاری ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی 20 فیصد رقبے پر باڑ لگانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں حملوں کا خدشہ، فورسز کی کارروائیاں تیز،پنجاب سے دو دہشت گردپکڑے گئے

طالبان سے مذاکرات کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کامیابی کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ افغان سرزمین میں سرگرم ہے۔

Related Posts