دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میچز کے دوران ممبئی پولیس کو احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ دہشتگروں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت ہمیں 500 کروڑ بھارتی روپے اور لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو ہم احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اڑا دیں گے، ہندوستان میں سب کچھ بکتا ہے تو ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے محفوظ ہیں، آپ ہم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔
نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی جیت، سعود شکیل اور حارث رؤف کے سوشل میڈیا پر چرچے
دوسری جانب احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 اکتوبر اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کا میچ شیڈول ہے جبکہ اسی گراؤنڈ پر ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ نے حملوں کو انجام دینے کیلئے متعدد افراد کو سرگرم کردیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں دہشت گرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی، این آئی اے احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
بھاتی پولیس کے مطابق جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی اسے ٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی کو ریویو کریں گے، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر ورلڈکپ کے میچز میں حملوں کی دھمکیوں کا الزام لگایا ہے اور پولیس نے گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرپتونت سنگھ نے ورلڈکپ میچز کے دوران حملے کی دھمکی دی۔