شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آئی ایس پی آر)

میر علی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پاک فوج کے 7 جوانوں کو شہید کردیا ہے۔ جوابی کارروائی میں 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔

گاڑی ٹکرا جانے کے بعد متعدد خودکش حملے بھی ہوئے جن کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا ایک حصہ گر گیا اور 5 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے کلیئرنس آپریشن کیا۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی عمر 39سال تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے تھا جبکہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 23سالہ کیپٹن محمد احمد بدر تلہ گنگ سے تعلق رکھتے تھے۔

دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دیگر سپاہیوں کے نام حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی راجہ، سپاہی ناصر اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار صابر ضلع خیبر، نائیک خورشید لکی مروت، سپاہی ناصر پشاور، شہید راجہ کوہاٹ جبکہ شہید سپاہی سجاد ایبٹ آباد کے رہنے والے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔ بہادر سپاہیوں اور افسران کی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

Related Posts