صوبہ بلوچستان کے حضلع خضدار میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اموات ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک کے قریب کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد قریب کھڑی ایس ایچ او کی گاڑی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے احکامات دے دئیے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر نے خضدار میں بم دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج تھی۔
ائیرپورٹ روڈ پر مارچ کے دوران گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ چیف فائر برگیڈ آفیسر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔