برلن: جرمنی میں خوفناک حادثہ، ٹرین پٹری سے اُترنے کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ 16 شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے بارے میں پولیس اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی جرمنی میں ایک لوکل ٹرین پٹری سے اترنے کے سبب تین افراد ہلاک اور 16 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق میونخ جانے والی ٹرین میں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ ٹرین کو حادثہ ’گرمش پارٹین کرچن‘ کے شمال میں پیش آیا جو ایک اسکی ریزورٹ ہے۔
گرمش پارٹین کرچن کے ضلعی دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 60 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی نے اپنا نام بدل دیا، آخر کیوں؟