ممبئی: بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے عمران خان کو بھی اپنے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کے عمران خان کو اپنے ٹاپ 5آل راؤنڈرز میں شامل کرنے کے بعد ٹنڈولکر کے مداحوں کی جا نب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے کو ملا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ میں دنیا کے 5 بڑے آل راؤنڈرزکو کھیلتا دیکھ کربڑا ہوا اوربعد میں مجھے ان کے ساتھ یا خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ میں کپیل دیو کے ساتھ کھیلا، جب میں اپنے پہلے غیرملکی ٹور پر پاکستان گیا توعمران خان کیخلاف کھیلنے کا موقع میسر آیا۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اسی طرح اپنے دوسرے ٹور میں نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے خلاف میدان میں اترا جبکہ بعد میں میلکم مارشل اور این ین بوتھم کے خلاف بھی میدان سنبھالنے کا موقع میسر آیا۔واضح رہے کہ ٹنڈو لکر کا شمار انڈیا کے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے۔