بابری مسجد کی جگہ بنایا گیا رام مندر جنوری میں کھول دیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابری مسجد کی جگہ بنایا گیا رام مندر جنوری میں کھول دیا جائے گا
بابری مسجد کی جگہ بنایا گیا رام مندر جنوری میں کھول دیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: ہندوستان میں شہید کی جانے والی تاریخی بابری مسجد کی جگہ بنایا جانے والا رام مندر جنوری میں کھول دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق انتہاء پسند ہندوؤں کا ماننا ہے کہ جس جگہ بابری مسجد تھی اس سے قبل یہاں رام کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے ہندو مسلم تنازع طویل عرصے سے چلا آرہا ہے۔

ایودھیا کے شمالی قصبے کی جگہ، جہاں مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے، کئی دہائیوں سے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے درمیان اس حوالے سے تکرار چلی آرہی ہے۔

ہندوستان کے اکثریتی ہندوؤں کا کہنا ہے کہ یہ جگہ بھگوان رام کی جائے پیدائش تھی، اور مسلم مغلوں نے اس مقام پر ایک مندر کو مسمار کیا تھا اور 1528 میں بابری مسجد کی تعمیر سے پہلے یہ جگہ اُن کے لئے مقدس تھی۔

1992 میں ایک ہندو ہجوم نے مسجد کو شہید کر دیا تھا، جس سے فسادات ہوئے تھے جس میں پورے ہندوستان میں تقریباً 2,000 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے زیادہ تر مسلمان تھے۔

اس مقام پر رام مندر کی تعمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مرکزی، مہم کا موضوع رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بی جے پی کا نیا پینترا، سونیا گاندھی پر ہندومذہب کے قتل کی سازش کا الزام عائد

ہندو اور مسلم گروپ بھارت کی عدالتوں کے ذریعے اس جگہ کی ملکیت کے لیے لڑ چکے ہیں۔ 2019 میں سپریم کورٹ نے یہ زمین ہندوؤں کو دے دی اور مسلمانوں کو علیحدہ پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts