ٹیلی کام کمپنیوں کا متاثرہ علاقوں میں مفت کال کی سہولت کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فری کال کی سہولت آن نیٹ ہوگی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ٹیلی کام موبائل آپریٹرز نے سیلاب زدہ علاقوں میں صفر بیلنس ہونے کے باجود اپنے تمام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے اور جن صارفین کے پاس بیلنس نہیں ہے وہ آن نیٹ کالز کر سکیں گے۔

“پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی چینلز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، رابطے کو یقینی بنا رہا ہے اور جہاں ضروری ہو، اپ ڈیٹ فراہم کر رہا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:

متاثرین کی مدد کیلئے کسی حکم کے انتظار کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو موصول ہونے والے عطیات کے حوالے سے اپ ڈیٹ کریں۔

Related Posts