تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا
تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔ کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونیکی وجہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔

خدیجہ شاہ کو 6روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم پولیس نے ان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی کارروائی روکنے کا حکم

واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Related Posts