اورنگی میں ڈکیتی، منصوبہ لڑکیوں نے بنایا اور، دو نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Teenagers Killed in Karachi Robbery Planned by Girls

کراچی کے اورنگی ٹاؤن پیرآباد علاقے میں پیش آنے والے پولیس مقابلے کے واقعے کی تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس نے 3 دسمبر کو دعویٰ کیا تھا کہ دو ڈاکوؤں  بلاول اور نقاش، کو ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ہلاک کیا گیاتاہم تحقیقات نے ان الزامات پر سوال اٹھا دیے۔

ڈکیتی کا منصوبہ تین لڑکیوں نے بنایا، جن میں گھر کے مالک مبارک شاہ کی بھتیجی صابرہ، ایک ٹیچر منزا، اور اس کی بہن لائبہ شامل تھیں۔لائبہ نے اپنے بوائے فرینڈ بلاول کو ڈکیتی پر آمادہ کیا۔بلاول اور اس کے دوست نقاش نے عورتوں کے برقعے پہن کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

نوجوان نے فون کے استعمال سے روکنے پر اے آئی کے مشورے سے والدین کو قتل کردیا

ایک دکان دار نے ان کے غیر معمولی جوتوں پر شک کر کے پولیس اور گھر کے مالک کو مطلع کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کی، جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقابلے کی کہانی میں کئی خامیاں ہیں، جیسا کہ گولیوں کے شواہد اور یرغمال بنانے کے دعوے۔

بلاول اور لائبہ تین سال سے تعلق میں تھے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ منزا اور صابرہ دونوں، بلاول سے مستقل رابطے میں تھیں۔

تحقیقات کے بعد کمیٹی نے واقعے کی مزید چھان بین کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفارش کی ہے تاکہ حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

Related Posts