اسلام آباد میں بارش، 40 سے زائد فیڈرز میں فنی خرابی کے باعث بجلی فراہمی معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران 40 سے زائد فیڈرز میں فنی خرابی اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیام سرسیّد روڈ، مصریال روڈ، عید گاہ، اصغر مال، ضیاء مسجد، پسوال ڈھوک، فتح جنگ اور لوہی بھیر کے علاقوں میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیمیں فنی خرابی دور کرنے کیلئے میدان میں ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بارش کے دوران کھمبوں اور برقی تنصیبات سے دور رہیں۔

ترجمان آئیسکو نے اسلام آباد میں بارش کے دوران عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین بجلی کی فراہمی میں تعطل سے مطلع کرنے کیلئے ہیلپ لائن 118 یا شکایت کیلئے متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبر پر کال کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ بجلی معطلی سے کاروبارِ زندگی درہم برہم ہوگیا۔

 لاہور کے علاقے ریاض کالونی، چوک یتیم خانہ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند رہی۔ راولپنڈی اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہر7 روز قبل بجلی کے بریک ڈاؤن کا شکار رہے۔

Related Posts