پی ایس ایل: کینسر کے متاثرہ بچوں کی ملتان میں پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل: کینسر کے متاثرہ بچوں کی ملتان میں پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات
پی ایس ایل: کینسر کے متاثرہ بچوں کی ملتان میں پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے ابتدائی میچز ہوچکے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا جنون عروج پر ہے جس کے دوران آج  کینسر سے متاثرہ بچوں نے پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات کی۔

کینسر جیسے موذی مرض کا شکار بچوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کی مایہ ناز ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے عملی جامہ بھی پہنایا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی اور کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کے لیے کینسر کے شکار معصوم بچوں نے زلمی کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے کھلاڑی ہاشم آملہ، حسن علی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ مل کر سیلفیاں بھی بنائیں۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بچوں نے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ایک گڈ لک پیغام دیا جس پر ڈیرن سیمی نے پوری ٹیم کی جانب سے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

Related Posts