چکوال میں مدرسے کے طالب علم سے معلم کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی درخواست پر ان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم معلم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے زیادتی کے بعد بچے کے مدرسہ چھوڑنے پرپابندی لگا دی تھی، 25 روز کے بعد بچے نے مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدرسے کے استاد نے 25 دن پہلے ظہر کی نماز کے بعد بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے کو کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دیں اور پابند کردیا کہ وہ مدرسے سے نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں پیپلز کالونی سے ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی سمیت ملزمان نے گزشتہ رات عبد اللہ پل پر ڈیلیوری بوائے کو لوٹا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور ڈیلیوری بوائے سے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔