مشہورومعروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ٹک ٹاک جوائن کر لی جن کی پہلی ویڈیو ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بعد اسے ایپ پر اپ لوڈ کیا اور صرف 34 منٹ میں 1 لاکھ فالورز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی مشہور شخصیت بن گئیں۔
اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مداحوں نے ٹیلر سوئفٹ کی پروفائل کھنگالنا شروع کردی۔ امریکی گلوکارہ کا اگلا البم رواں برس 19 اپریل کے روز ریلیز ہوگا جس میں 30 گانے شامل ہیں۔
ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی محض 12 سیکنڈ کی ویڈیو میں ٹیلر سوئفٹ نے 4 بہروپ بدلے اور مختلف انداز میں مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آئیں جسے یو ٹیوب شارٹس کے صارفین نے بھی بے حد پسند کیا۔
یو ٹیوب پر اب تک ٹیلر سوئفٹ کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کو 3 ہزار 750 صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے 199 نے ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کی اور 10 نے مختلف تبصروں سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رولنگ اسٹون کی جانب سے جاری کردہ مختلف گلوکاروں کے 500 البمز پر پہلے نمبر پر آگئیں، ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئر لیس سب سے زیادہ سنا جانے والا البم بن گیا۔
ویب سائٹ رولنگ سٹون کی لسٹ کے مطابق آج سے 4 ماہ قبل ٹیلرسوئفٹ 9 سے 15 اپریل تک228.1 ملین آڈیو سٹریمز کی حیثیت سے پہلے نمبر پر رہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کے البم فیئر لیس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے