کراچی کی معیاری اور لذیذ حلوہ پوری، جو کھانے والوں کو اپنا دیوانا بنادے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صبح کے ناشتے کی بات ہو اور ایسے میں لذیذ اور مزیدار حلوہ پوری مل جائے تو ناشتے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے، آج ہم آپ کو ایسے مقام کے متعلق بتائیں گے جہاں کی حلوہ پوری ذائقے اور معیار میں اپنی مثال آپ ہے، جس نے ایک بار یہاں کی حلوہ پوری کھائی وہ بار بار یہاں آنے پر مجبور ہوا۔

لذیذ اور مزید ار حلوہ پوری:

سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے نزدیک واقع نیو رحمت بیکرز کی مشہور حلوہ پوری ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے، بیکری کے مالک جاوید صاحب سے جب ہم نے بات کی انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہم حلوہ پوری صبح 6بجے سے فروخت کرنا شروع کردیتے ہیں اور یہ سلسلہ دوپہر ایک بجے تک جاری رہتا ہے۔

نیو رحمت بیکرز پر حلوہ پوری 30روپے کے حساب سے فروخت ہوتی ہے، جبکہ حلوہ ڈیڑھ سو روپے پاؤ اور 600روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتا ہے، حلوے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دیسی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے باعث اس کا ذائقہ اور معیار مزید بڑھ جاتا ہے اور کھانے والا تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

بیکری کے مالک جاوید کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ گاہک ہمیں کہتے ہیں کہ آپ اپنی حلوہ پوری کا ذائقہ اور معیار ایسے ہی رکھئے گا جیسا ابھی ہے، کیونکہ حلوہ پوری کا یہ ذائقہ اور معیار بہت بہترین ہے۔

نیو رحمت بیکرز پر حلوہ پوری خریدنے آئے ہوئے دیگر افراد کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں کی حلوہ پوری ذائقے اور معیار میں اپنی مثال آپ ہے، آپ اسے ضرور ٹرائی کریں۔

Related Posts