ناراض اراکین واپس آجائیں، معاف کردونگا، وزیر اعظم کی ناراض اراکین اسمبلی کو پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناراض اراکین واپس آجائیں، معاف کردونگا، وزیر اعظم کی ناراض اراکین اسمبلی کو پیشکش
ناراض اراکین واپس آجائیں، معاف کردونگا، وزیر اعظم کی ناراض اراکین اسمبلی کو پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملا کنڈ:وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اپنی پارٹی کے منحرف ایم این ایز کو معافی کی پیشکش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ واپس آجائیں کیونکہ ان کی وفاداری تبدیل کرنے کا عمل مستقبل میں ان کے بچوں کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان نے پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپوزیشن سے رشوت لے کر غلطی کی ہے، لیڈر آپ کے لیے باپ کی طرح ہوتا ہے، اس لیے آپ دوبارہ پارٹی جوائن کریں تو معاف کرنے کو تیار ہوں۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، اللہ اپنے بندوں کو بھی بخش دیتا ہے۔ میں آپ سب کے لیے باپ کی طرح ہوں۔ لیکن خدا کے لیے اپوزیشن سے رشوت لے کر وفاداریاں بدلنے کی اتنی بڑی غلطی نہ کریں۔ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پوری قوم سمجھے گی کہ ایم این ایز نے اپنا ضمیر بیچ دیا ہے۔وزیر اعظم نے ایم این ایز کو خبردار کیا کہ آپ عوامی اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور کوئی بھی آپ کے بچوں سے شادی نہیں کرے گا جب وہ بڑے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام فیصلہ کریں، درگئی کے نوجوان اس جماعت کا ساتھ دیں گے جس نے پاکستان کی خاطر کام کیا ہے۔

اپوزیشن پر برستے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالا، جب کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں تھی تو انہوں نے ن لیگ کے خلاف کرپشن سے متعلق مقدمات شروع کیے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ”ڈیزل” کا خطاب دیا تھا کیونکہ انہوں نے پی پی پی سے پیسے لے کر ڈیزل پرمٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن سے سوال کرتا ہوں، کیا چوری تب ہی بری ہوتی ہے جب آپ کا مخالف چوری کرتا ہے؟ لیکن جب وہ آپ سے ہاتھ ملاتے ہیں تو کیا یہ قابل قبول ہو جاتا ہے؟

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ریکوڈک منصوبے کے نئے معاہدے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر عوام دیکھے کہ ان کا لیڈر کرپٹ ہے تو لوگ بھی ان کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی قوم اخلاقی طور پر بدعنوان ہو جاتی ہے تو وہ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ بدعنوانی کا سہارا لیتے ہیں کیونکہ اس سے پیسہ کمانا آسان ہوتا ہے۔

Related Posts