سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن کا ق لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن کا ق لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن کا ق لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

کراچی میں سابق ڈپٹی میئر طارق حسن نے ق لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا جو شہرِ قائد میں سیاسی جگہ بناتی ہوئی مسلم لیگ (ق) کیلئے بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ سندھ کے صدر اور پارٹی کے دیرینہ سینئر رہنما طارق حسن پارٹی قیادت سے دلبرداشتہ ہو گئے۔ طارق حسن نے ق لیگ کی صوبائی قیادت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مستعفی ہونے کے فیصلے کے حوالے سے سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن کا کہنا ہے کہ مجھے پارٹی کا صوبائی صدر ہونے کے باوجود سندھ کی تنظیم سازی سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے اثاثوں کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کی جانب سے نیب چیئرمین کے اختیار کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ،نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: چوہدری برادرن 35 سال میں ارب پتی بن گئے، نیب رپورٹ

Related Posts