طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ امور کے عہدےسے ہٹادیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tariq Fatemi removed as special assistant on foreign affairs

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے سید طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے امور خارجہ تعینات کرنے کے ایک روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا۔

تاہم وہ خارجہ امور کے قلمدان کے بغیر معاون خصوصی کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا اضافی درجہ بھی دیا گیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے طارق فاطمی کو خارجہ امور میں اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

احسان الرحمان مزاری کو وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپا گیا ہے،بلوچستان عوامی پارٹی مینگل نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جب کہ ہاشم نوتیزئی کو وزیر مملکت برائے توانائی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نئی حکومت نے پی ٹی آئی کے کس وزیر کی جگہ اپنا کون سا وزیر مقررکیا ہے؟

واضح رہے کہ حکومت نے دوروز قبل 34 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے طارق فاطمی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ طارق فاطمی نوازشریف کے دور حکومت میں بھی اہم عہدوں پر براجمان رہے ہیں اور ڈان لیکس کے حوالے سے بھی ان کا نام زیرگردش رہا ہے۔

Related Posts