پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کیلئے ریلیف پیکیج تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آنے لگی

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے معاشی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیا۔ اس موقعے پر پسماندہ طبقات کیلئے آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے ریلیف پیکیج پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران اتحادیوں میں اتفاقِ رائے پایا گیا۔

اجلاس کے دوران اتحادیوں کو بتایا گیا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ پیٹرولیم پر ٹارگیٹڈ سبسڈی سے 1 کروڑ 25 لاکھ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اتحادیوں کو آگہی دی گئی کہ رکشہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا استعمال ہوگا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی مدت پوری کرکے رہے گی۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کسی جتھے کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگی۔ ماضی میں وقت ضائع ہوا سو ہوا، مزید وقت ضائع کرنے کے خواہاں نہیں۔ حکومت معاشی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔ 

Related Posts