امریکا میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع، چار شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ واقعے میں جمعہ کو 27 سالہ پاکستانی محمد افضل حسین کو شہر البکرکی میں انکے اپارٹمنٹ کے باہر گولی مارکر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق 9 ماہ کے دوران 4 مسلمانوں کو ان کے مذہب اور نسل کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریاستی پولیس اور وفاقی ادارے ان چاروں مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن تاحال ان ہلاکتوں کے پیچھے محرکات غیر واضح ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چاروں مقتولین ایک مقامی مسجد کی انتظامی کمیٹی کے اراکین تھے، ان میں سے دو پاکستانی اور دو افغان تھے، پولیس کے مطابق قتل کے ان چاروں واقعات کے مشترکہ پہلو مقتولین کا مذہب اور ان کا نسلی پس منظر ہے۔

البکرکی کے علاقے کے پولیس چیف نے اپنے بیان میں قتل کے گزشتہ تین کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقتولین پر گھات لگا کر حملے کیے گئے۔

نیو میکسیکو کی اسٹیٹ پولیس، ایف بی آئی اور یو ایس مارشل سروس سمیت کئی ایجنسیوں نے قتل کے ان واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقامی گورنر نے ان واقعات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مسلمان باشندوں کی ٹارگٹ کلنگ شدید غم و غصہ کا باعث اور ناقابل برداشت ہے، قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اضافی پولیس کو البوکرک بھیجا جارہا ہے۔

Related Posts