معاونِ خصوصی اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاونِ خصوصی اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا
معاونِ خصوصی اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی اور ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تانیہ ایدروس نے کہا کہ وفاقی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے جس کی بنیاد میری دوہری شہریت کا مسئلہ ہے جس کے نتیجے میں ڈیجیٹل پاکستان پروگرام متاثر ہورہا ہے۔ 

پیغام میں ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ  تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے بہترین مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں نے وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی کے طور پر استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

معاونِ خصوصی تانیہ ایدروس نے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت جاری رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال جاری رکھوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب استعفیٰ دیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ

Related Posts