تاندلیانوالہ، پولیس وین اور ڈمپر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاندلیانوالہ: ستیانہ روڈ پرپولیس وین اور ڈمپر میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر تاندلیانوالہ کی طرف جبکہ وین فیصل آباد جارہی تھی، ویگن میں مسافروں کے ساتھ پولیس ملازمین لوئر کلاس کورس کے لیے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو انتہا پسندوں کے مظالم سے تنگ بھارتی مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے

جاں بحق افراد میں پولیس کانسٹیبل محمد جمیل، مسافر ملک شفیق، ملک منیر، محمد حسین شامل ہیں جبکہ پولیس کے جوان محمد عباس، ولی جوئیہ اور حق نواز کھرل ودیگر حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 اور پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، مسافر گاڑی الٹنے سے مکمل تباہ ہو گئی، ریسکیوٹیم نے گاڑی کاٹ کرمسافروں کو نکالا۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ منتقل کر دیا، تھانہ ستیانہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔

Related Posts