ملک کے سب سے بڑے رئیلٹی شو تماشا 2 کے حتمی فاتح کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے جو شو کے میزبان عدنان صدیقی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق تماشا 2 کا رواں برس کا سیزن مداحوں کیلئے دلچسپی اور تجسس کا باعث رہا۔ شوبز کے متعدد ستاروں کی شو میں شرکت نے عدنان صدیقی کے رئیلٹی شو کو چار چاند لگا دئیے۔
منال کے بے بی شاور میں ایمن خان کی شرکت، خوبصورت تصاویروائرل
دلچسپ طور پر شو کا فارمیٹ بھارت میں سلمان خان کے بگ باس یا پھر مغرب سے بگ برادر سے مماثل ہے۔ رواں برس بگ برادرسے شو کے حقوق کو خرید بھی لیا گیا۔
سیزن 2 میں جن شرکا نے حصہ لیا ان میں امبر خان، اروبہ مرزا، مشیل ممتاز، زینب رضا، علی سکندر، فیضان شیخ، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشا علی، نیہا خان، ندا فردوس، عمر شہزاد اور جنید جمشید نیازی شامل ہیں۔
تمام کے تمام شرکا اپنی اپنی جگہ شوبز کے ستارے ہیں جنہیں مداح اچھی طرح جانتے پہچانتے ہیں اور شوبز پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ شو کے ٹاپ فائنلسٹس میں فیضان شیخ، جنید جمشید نیازی، عمر شہزاد، اروبہ مرزا اور نیہا خان شامل تھے۔
جنید جمشید نیازی اور اروبہ مرزا میں سے اروبہ مرزا کو زیادہ ووٹ ملے۔ عدنان صدیقی نے ایک طویل ویڈیو کے آخر میں تماشا 2 کے گرینڈ فنالے میں فاتح اروبہ مرزا کے نام کا اعلان کیا ہے۔