طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندی اسلام کی توہین ہے، رابطہ عالم اسلامی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری جنرل اور مسلم سکالرز کی انجمن کے سربراہ محمد العیسیٰ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے پر پابندی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ “ہم رابطہ عالم اسلامی میں غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے والی خواتین پر طالبان کی طرف سے عائد پابندی کے اثرات کو گہری تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم اور بسمہ معروف کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سال 2022 کا جائزہ

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اس طریقہ کار پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جسے شریعت نے مسترد کیا ہے۔ اس سے افغان عوام کو ٹھیس پہنچی ہے اس سے ان لوگوں میں اسلام کی ساکھ مجروح ہوتی ہے جو ہمارے حقیقی مذہب کی حقیقت کو نہیں جانتے۔”

قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گذشتہ چند دنوں کے دوران ملک میں کام کرنے والی امدادی اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کی تھی اور ساتھ ہی لڑکیوں کو یونیورسٹی جانے سے بھی روک دیا تھا۔ ان فیصلوں کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

Related Posts