طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں دو پاکستانیوں کی گرفتاری کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اس کی تشویش کو حل کرنا ہماری ذمے داری ہے، ذبیح اللہ مجاہد
پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اس کی تشویش کو حل کرنا ہماری ذمے داری ہے، ذبیح اللہ مجاہد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دو پاکستانیوں کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ 26 اگست کو کابل میں ترکمانستان کے سفارت خانے کے قریب سے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی ترکمانستان کے سفارت خانے کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لذت اور ذائقے میں بے مثال شاہ فیصل کا مغل پراٹھہ

Related Posts