افغانستان میں تشدد میں اضافے کا ذمے دار امریکا ہے،طالبان ترجمان سہیل شاہین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان نے چین کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
طالبان نے چین کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

تہران: طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد کے حالیہ اضافے کا ذمہ دار امریکا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے کا ذمہ دار امریکا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں امریکا نے طالبان پر حملے تیز کر دیے ہیں، ہم امریکی حملوں کا دفاع کرنے پر مجبور ہیں، جب کہ مذاکرات کے دوران امریکا نے کابل میں سیکیورٹی کی ذمہ داری لی تھی۔

ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ آج کابل میں 3 دھماکے ہوئے ہیں جن میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ننگر ہار میں مسلح افراد کے حملے میں این ڈی ایس اہل کار کی ہلاکت کی خبریں بھی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان ترجمان کا یہ بیان نیٹو افواج کی جانب سے امریکا طالبان ڈیل کے بر خلاف افغانستان میں قیام کو توسیع دینے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نیٹو افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گی، کیوں کہ شرائط پوری نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں غیرملکی افواج مئی کی ڈیڈلائن کے بعد بھی موجود رہیں گی، نیٹو

Related Posts