طالبان حکومت کا ایران پاکستان کشیدگی پر اظہار تشویش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

بیان کے مطابق طویل عرصے بعد خطے میں امن اور استحکام قائم ہوا ہے، لہٰذا دونوں ممالک کو علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کوشش اور سفارتی ذرائع سے متنازعہ امور پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts