طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی کو روکنے کے بدلے رقم کے مطالبے کا الزام مسترد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ کسی بھی ملک کو افغانستان کی سرزمین سے خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان کو افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی رقومات کی ضرورت نہیں ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور یہ کام پوری قوت کے ساتھ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی جی مذہبی تعلیم کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ، علامہ جواد نقوی سے ملاقات

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طالبان انتظامیہ کی اس سلسلے کی کوششیں ہی حالات کو سنبھالنے کے لئے کافی ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے گذشتہ دنوں کابل میں پاکستان کے فوجی اور سکیورٹی وفد سے ملاقات کی اور ان سے تحریک طالبان پاکستان کے ارکان سے ہتھیار چھیننے اور ان کی باز آبادکاری کے لئے رقم کی درخواست کی۔

Related Posts