ڈی جی مذہبی تعلیم کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ، علامہ جواد نقوی سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم، وفاقی محکمہ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، جنرل (ر) قمر حبیب کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ، علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مدارس میں دینی و جدید تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی مذہبی تعلیم جنرل (ر) قمر حبیب نے جامعہ عروۃ الوتقیٰ کا دورہ کیا اور علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔

ڈی جی مذہبی تعلیم نے جامعہ کے مختلف شعبوں، لائبریری، کمپیوٹر لیب، کلاس رومز اور ہاسٹل سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جامعہ کے شاندار تعلیم ماحول کو مثالی قرار دیا۔ جنرل (ر) قمر حبیب کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ دینی مدارس میں سب سے بہترین تعلیم خدمات پیش کر رہا ہے کو دوسرے مدارس کیلئے ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں سب سے سستی روٹی عرب دنیا، سب سے مہنگی امریکا میں

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی مدرسے میں آیا ہوں جہاں ایسے لگتا ہے کہ کسی جدید یونیورسٹی کو دیکھ رہا ہوں۔

علامہ سید جواد نقوی نے انہیں جامعہ کے نصاب اور تعلیمی امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مدرسہ نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کر رہا ہے جو محض مولوی یا پیش نماز نہیں بنیں گے، بلکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات معاشرے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ و طالبات جن کی تربیت اسلامی خطوط پر ہوگی، یہ صالح معاشرے  کےقیام کیلئے کردار ادا کریں گے، یہ ڈاکٹرز، انجینئر، بیوروکریٹس، وکلا اور تدریس سمیت دیگر شعبوں میں جا سکیں گے۔

Related Posts