افغان وزیر خارجہ کی پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیلئے ایران آمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان وزیر خارجہ کی پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیلئے ایران آمد
افغان وزیر خارجہ کی پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیلئے ایران آمد

تہران: افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی افغان مہاجرین اور ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر گفتگو کیلئے پہلی بار ایران کے دورے کیلئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی نے ہفتے کے روز تہران کا دورہ کیا۔ اگست میں امریکی فوج کے عجلت میں انخلاء کے بعد ایران نے تاحال طالبان حکومت کو افغانستان کا حکمران تسلیم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکمانستان کے صدر کا جہنم کا دروازہ بند کرنے کا حکم 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان طالبان وزارتِ خارجہ عبدالقہار بلخی کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ کے دورے کا مقصد افغان ایران سیاسی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا اور پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

ایران میں افغان مہاجرین پہلے ہی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں جبکہ ایرانی حکومت طالبان سے نئے تعلقات کی سمت متعین کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہے۔ وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان وفد نے ایرانی حکام سے ابتدائی ملاقات کی۔

قبل ازیں ایران نے 1996 سے لے کر 2001 تک افغانستان کے اقتدار پر قابض طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا تھا۔  طالبان کو ایک جامع حکومت بنانے پر اصرار کرتے ہوئے موجودہ افغان حکومت کو تسلیم کرنا بھی ابھی باقی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ سعید خطیب زادہ پہلے ہی ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہہ چکے ہیں کہ آج ہم طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان حکومت کو اپنی کابینہ اور خواتین کے حقوق پر عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ 

Related Posts