کراچی، طارق روڈ پر دستیاب پراؤن اسٹک کا لطف اٹھائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے پوش علاقے طارق روڈ پر دستیاب پراؤن اسٹک اپنی مثال آپ ہے۔ حال ہی میں ہونے والی بارشوں کے باعث شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کی تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

لوگ کھانے پینے کی دکانوں اور مختلف اسٹالز پر ایک سے ایک ڈشز کا لطف اٹھار ہے ہیں۔ ایسے میں جھینگا پسند کرنے والے شہریوں نے طارق روڈ کا رخ کرلیا۔ ماموں فش پر دستیاب گرلڈ جھینگا اسٹک عوامی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ فیصل کالونی نمبر 1کا قدیمی مزید اربیف پلاؤ، بہترین ناشتہ بن گیا 

ماموں فش والے جھینگا دو الگ الگ ذائقوں میں پیش کرتے ہیں۔ پہلی قسم چٹپٹی اور مصالحے دار ہے جو کراچی کے شہریوں کی اولین ترجیح قرار پاتی ہے جبکہ دوسری وائٹ پراؤن کہلاتی ہے جس میں کم مصالحہ استعمال ہوتا ہے۔

سردی کے موسم میں جھینگے کا ذائقہ اپنی مثال آپ محسوس ہوتا ہے۔ ماموں فش کے ہاں جھینگے کے ساتھ ساتھ مچھلی بھی دستیاب ہے۔ کراچی کے شہری یہاں جھینگا 1000 روپے پاؤ کے حساب سے خرید سکتے ہیں۔

ماموں فش والوں کا کہنا ہے کہ ہم پراؤن اسٹک بناتے ہیں جسے 3 منٹ میں ہی گرل کر لیا جاتا ہے۔ وائٹ مصالحے والی اسٹک ہم نے بچوں کیلئے بنائی تھی۔ ہم ابراہیم حیدری سے پراؤن زندہ حالت میں خریدتے ہیں اور تازہ ہی استعمال کرتے ہیں۔