افغان طالبان وفدکی امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادسےملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان طالبان وفدکی امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادسےملاقات
اسلام آباد: افغان طالبان نے پاکستان میں موجود امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد فریقین کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا۔

اسلام آباد: افغان طالبان نے پاکستان میں موجود امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد فریقین کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا۔

طالبان وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے میں رات گئے ہوئی جبکہ طالبان اورامریکا میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی،  ملاقات میں پاکستان فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

5 رکنی امریکی وفد زلمے خلیل زادکی سربراہی میں 3روز سے اسلام آباد میں موجود ہے، امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی، افغان طالبان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں باضابطہ مذاکرات پر بات نہیں ہوئی، البتہ فریقین نے اعتماد کی بحالی پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان تقریباً ایک سال تک مذاکراتی عمل جاری رہا۔ اور گزشتہ ماہ ہی فریقین نے کہا تھا کہ وہ معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

تاہم  افغانستان میں حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر امریکی صدر نے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔

Related Posts