افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کا حملہ،13اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کا حملہ،13اہلکار ہلاک
افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کا حملہ،13اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے جنگجوں کے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 13 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی کے مطابق طالبان کے جنگجوؤں نے قندوز میں دونوں پولیس چیک پوسٹوں پر ایک ساتھ حملہ کیا۔قندوز کے گورنر عبدالستار مرزاکوال نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن خلاالدین حاکمی نے کہا کہ حملوں میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔طالبان کی جانب سے ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

افغان آرمی کے ترجمان عبدالہادی نظری نے کہا کہ قندوز شہر میں ایک اور حملے میں طالبان نے افغان ملٹری بیس بم گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا، لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک افغان ذرائع نے شناخت سامنے نہ لانے کی شرط پر بتایا کہ بم کے دھماکے سے ملٹری ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ سرکاری فورسز پر بم کے ذریعے حالیہ حملوں میں طالبان چھوٹے ڈرونز استعمال کر رہے ہیں۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہناتھا کہ شدت پسند اکثر شوقیہ ڈرونز کا استعمال کرتے ہیں جن میں بارودی مواد نصب ہوتا ہے۔اکتوبر کے آخر میں انہوں نے قندوز صوبے کے گورنر کے کمپانڈ پر بم گرانے کے لیے بھی ڈرون استعمال کیا تھا۔

خیال رہے کہ قندوز میں طالبان باقاعدگی سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں اور قندوز شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جو حالیہ عرصے میں دو بار مختصر عرصے کیلئے طالبان کے قبضے میں آچکا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں افغانستان کے متعدد صوبوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ طالبان اور افغان حکومت جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔

Related Posts